رواں سال دسمبر میں دہلی میٹروکوگیس سے چلانے کا منصوبہ ،تیاریاں مکمل

نئی دہلی(این این آئی)رواں سال دسمبر تک دہلی میٹروکیلئے 60فیصد سَور گیس کا استعمال شروع ہوجائیگا(اس گیس میں سلفر کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے)۔ریوا میں بجلی وگیس پلانٹ تقریباً مکمل ہوچکا ہے جہاں سے میٹروکو گیس فراہم کی جائیگی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ڈی ایم آر سی نے سَورگیس کے استعمال کا تجربہ کرنے کے بعد گیس سے میٹرو ٹرین چلانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ واضح ہو کہ میٹرو فی الوقت بجلی سے چل رہی ہے۔ اس پر سالانہ ایک ہزار ملین یونٹ بجلی خرچ ہورہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن