لاہور (نامہ نگار) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں قینچی امرسدھو کے قریب خواجہ سعدرفیق کی انتخابی ریلی پر فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کا واقعہ پیش آیا جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے کی گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ معمولی تلخ کلامی پر ہوا جبکہ ڈنڈے چلنے سے نعمان سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔