سیرپ سے ہلاکتوں کا مقدمہ، گواہوں کے پیش نہ ہونے پر گرفتاری کا حکم

Oct 05, 2018

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ نے ٹائنو سیرپ سے ہلاکتوں کے مقدمہ میں گواہوں کے پیش نہ ہونے پر انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر گواہوں کو ہر صورت میں پیش کیا جائے۔ عدالت کے روبرو مقدمے کے گواہ پیش نہ ہوا۔ جس پر عدالت نے گواہوں کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ گواہوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزیدخبریں