لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مال ویو پلازہ نیلا گنبد مارکیٹ میں پانچ سرکاری دوکانوں کی کل ہونے والی نیلامی برائے کرایہ روک دی ہے اور لیکوڈیشن بورڈ سے 18 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے اسلحہ ڈیلر مجید سنز کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کیا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب لیکوڈیشن بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دکانوں کی نیلامی برائے کرایہ کا اشتہار دیا ہے جبکہ دکاندار 5 سالہ معاہدے کے مطابق کرایہ ادا کر رہے ہیں اور سالانہ کرایہ میں 10 فیصد اضافہ بھی ادا کر رہے ہیں۔