چیچہ وطنی، کسووال‘ ڈسکہ‘ ساہیوال، ملکوال 2کمسن لڑکوں اور3 لڑکیوں سے زیادتی

Oct 05, 2018

چیچہ وطنی، کسووال‘ ڈسکہ‘ ساہیوال‘ ملکوال+بچیانہ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) مختلف مقامات پر 2کمسن لڑکوں اور 3لڑکیوں سے زیادتی۔ چیچہ وطنی، کسووال کے نواحی گائوں 176/9-L کے راشد محمود کا 15 بیٹا رضوان علی گلی میں جا رہا تھا کہ اسی گائوں کے اوباش زوہیب اور صائم نے اسے پکڑ لیا، کپاس میں لے جا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس تھانہ غازی آباد نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ راجو کے کی آسیہ بی بی کا چھ سالہ بیٹا عمران گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران اوباش محمد الیاس بچے کو اپنی حویلی میں لے گیا‘ وہاں بچے کیساتھ زبردستی زیادتی کرڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ساہیوال کے نواحی چک نمبر 92/6-Rمیں ہاشم وغیرہ دو ملزمان نے صبیحہ بی بی کی بیٹی (ف) کو فصل میں لے جا کر ملزم کھیرہ نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا، فرار ہو گئے۔ چک نمبر 93/6-Rمیں اوباش ملزم امجد نے عمر شریف کی بہن (ث) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ ملکوال سے نامہ نگارکے مطابق ذوالفقار احمد سکنہ مانگٹ نے پولیس تھانہ میانہ گوندل کو درخواست دی کہ وہ اپنی والدہ اور 20سالہ بہن کے ہمراہ چک نمبر 45میں ماموں کے گھر ملنے کیلئے آیا تھا رات کو ہم بیٹھک میں بیٹھ کر شادی کی فلم دیکھ رہے تھے اس دوران میں اور والدہ صحن میں سو گئے، رات ساڑھے گیارہ بجے ملزمان عادل اور شعیب سکنہ چک نمبر 45گھر میں داخل ہوئے‘ بیٹھک میں جا کر میری بہن سے زیادتی کی بہن کے چیخنے پر ہم جاگے تو ملزمان ہمیں دیکھ کر فرار ہو گئے ، پولیس تھانہ میانہ گوندل نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار لیا۔ بدو ملہلی کے نواحی گائوں سیان کے محنت کش کی 14سالہ بیٹی (ر) چھوٹے بھائی کو سکول سے لینے گئی۔ راستہ سے ملزم عابد حسین سکنہ چھچھر والی نے کھیتوں میں لے جاکر (ر) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ قلعہ کالروالہ پولیس نے لڑکی کے والد عباس علی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔ نواحی گائوں چک نمبر591گ ب گنگاپورکے اللہ رکھا کا بیٹا دہم جماعت کا طالب علم محمد ذیشان گذشتہ روز بیڈمنٹن کھیلنے جارہا تھا کہ اسی گائوں کے محمد یاسر نے ساتھی کے ہمراہ اغوا کرکے ڈیرہ پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ویڈیو فلم بناتا رہا۔ ملزمان طالب علم کو زیادتی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دیتے بلیک میل بھی کرتے رہے۔

مزیدخبریں