ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ وخود مختار ہائیکورٹ کے مطالبے کیلئے آج 5اکتوبر کو ہڑتال کی جائے گی اور وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتو ں میں پیش نہ ہوں گے ۔ اس ضمن میں بار عہدیداران کے مطابق جنوبی پنجاب کے ساتھ تخت لاہور کی جانب سے حقوق غصب کرنے،استحصال کرنے اورحقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ملکرعلیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کررکھی ہے اورکامیابی تک تحریک جاری رکھی جائے گی۔