تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کا بم گراکر جینے کا حق چھین لیا :عمرفاروق، مہر طارق

میلسی (خبر نگار ) ملک محمد عمر فاروق ،مہر طارق ،محمد جاوید ،میاں رضوان ،محمد ریاض سمیت دیگر شہریوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریب عوام کو سہانے خواب دیکھائے اور نیا پاکستان بنانے کے نعرے لگانے والوں نے اقتدار میں آتے ہی انہی غریبوں پر بجلی ،گیس ،چینی ،گھی اور دیگر گھریلو اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر کے ان سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے انہوں نے کہا کہ موٹر چالان دوہزار روپے اور کار کا دس ہزار روپے کر کے عام آدمی کی زندگی کو مشکل بنا دیا۔

ای پیپر دی نیشن