دلاور بھٹی زمبیا میں ہونیوالے ہاکی ٹورنامنٹ میں امپائرزمنیجر مقرر

Oct 05, 2018

لاہور(نمائندہ سپورٹس+نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل ہاکی امپائر دلاور بھٹی کو زمبیا میں ہونیوالے ہاکی ٹورنامنٹ میں امپائرزمنیجر مقرر کر دیا ہے۔ زمبیا ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ہونیوالے اس ٹورنامنٹ میں افریقہ کے چھ ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے میچز چوبیس سے اکتیس اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔

مزیدخبریں