لاہور (پ ر) پی ٹی آئی کے امیدوار حلقہ 131 ہمایوں اختر خان نے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی ایمانداری سے عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی کرپٹ عناصر اور قبضہ گروپ کو شکست دیکر انصاف کا بول بالا کروں گا۔ گزشتہ ادوار میں حلقے میں گیس فراہم کی۔ 5 مرلہ گھروں پر ٹیکس معاف کروایا۔ گلیاں پکی کروائیں۔ سیوریج کا نظام بہتر کیا مگر آج حلقے کی حالت زار دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔ گٹروں کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔ تعلیم اور صحت کی سہولیات سے حلقے کے عوام محروم ہیں اور کہیں بچوں کے لئے کھیلوں کے پارک اور تفریحی سہولیات موجود نہیں۔