اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) ہانک کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر اچانک ملتوی کردیا گیا ہے۔ہانک کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کی وجہ سے اب پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخابی عمل بھی روکنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ پاکستان ہر سال ہونے والے اس ایونٹ میں شرکت کرتا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس بار یہ ایونٹ انعقاد سے تین ہفتے قبل اچانک ملتوی کیا گیاہے اور اس کی وجہ مالی مشکلات قرار دی جارہی ہیں۔ منتظمین کی جانب سے ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔