اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابقہ کینٹین کنٹریکٹر نے مبینہ طور پرواجبات کی عدم ادائیگی پر خود کشی کر لی

Oct 05, 2018

اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابقہ کینٹین کنٹریکٹر نے مبینہ طور پر واجبات کی عدم ادائیگی پر خود کشی کر لی ہے۔ صدر بار ایسوسی ایشن جاوید اکبر شاہ ایڈووکیٹ کے مطابق واجب الادا رقم کا چیک گزشتہ ایک ماہ سے تیار ہے ، کنٹریکٹر لینے نہیں آیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی کینٹین کے سابق کنٹریکٹر خورشید کو اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے 3لاکھ روپے ادا کئے جانے تھے جس کی وجہ سے اس نے مبینہ طور پر دو روز قبل خودکشی کر لی جس کی میت کو ڈیرہ اسماعیل خان روانہ کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید رقم کی ادائیگی کے لئے باربار ہائی کورٹ کے چکرلگارہا تھا۔ خودکشی کے واقعہ سے ایک روز قبل بھی وہ ہائی کورٹ آیا تھا۔ صدر اسلام آبا دہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جاوید اکبر شاہ ایڈووکیٹ کے مطابق ، کنٹریکٹر کے ورثا چیک حاصل کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں