پاکستان اورامریکہ کو علاقائی امورخصوصاً افغانستان کامسئلہ ملکر حل کرنے کی ضرورت ہے:تجزیہ کار

تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ پاکستان اورامریکہ کو علاقائی امورخصوصاً افغانستان کامسئلہ ملکر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنگ زدہ ملک افغانستان میں امن کے قیام کے لئے تنازعے کاواحدحل سیاسی مذاکرات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کے تعاو ن کے بغیر افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکتا۔

تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیریوں سے متعلق پاکستان کے موقف کوانتہائی موثرانداز میں اجاگر کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تنازعات کے حل کے لئے امریکہ کومثبت کرداراداکرناچاہیے۔

تجزیہ کاروں میں عبداللہ گل، ڈاکٹرشاہد حسن صدیقی، ڈاکٹرمحمدخان، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالدلودھی ،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم خا ن اورفوزیہ نسرین شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن