صنعاء (این این آئی )یمن میں باغی حوثی ملیشیا نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ سابق صدر علی عبداللہ صالح کے دو بیٹوں صلاح اور مدین کو رہا کر دیا گیا ۔ رہائی کی کارروائی سلطنتِ عْمان کی وساطت سے عمل میں آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صنعاء ایئرپورٹ پر ایئر نیوی گیشن کے ذرائع نے گفتگو کرتے ہوئے اس امر کی تصدیق کی کہ اقوام متحدہ کا ایک طیارہ علی عبداللہ صالح کے دونوں بیٹوں کو اردن کے دارالحکومت عَمّان پہنچانے کے لیے روانہ ہو گیا۔ حوثی ملیشیا نے سابق صدر کے بھتیجے کرنل عبداللہ صالح اور سابق صدر کے ایک دوسرے بھتیجے عفّاش طارق صالح کو رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ عفّاش صالح سابق صدر کے خصوصی محافظین کا چیف رہ چکا ہے۔