عمران خان نے اقوام متحدہ میں دلیرانہ موقف اختیارکیا:شمشاداحمد خان

Oct 05, 2019

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان کی خارجہ پالیسی مشکلات کے باوجود مجموعی طور پر کامیاب رہی ،بھارت پاکستان کو کمزور اور تقسیم کرنے ،کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے اور سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے،ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز شوریٰ ہمدردلاہور کے اجلاس سے’’ہماری خارجہ پالیسی کامیابیاں؟ ناکامیاں؟‘‘کے موضوع پر ہمدرد مرکز لاہور میں سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیاب اور فعال خارجہ پالیسی اور وزیر اعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی سے موثرواضح دلیرانہ اور فی البدیہہ خطاب نے بھارت کااصل چہرہ پوری دنیا پر بے نقاب کر دیا ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں نے نسل در نسل آزادی کی تحریک کے لیے اپنی جان و مال کی بے مثال قربانیاں دی ہیں ہمیں ان کی سیاسی ،معاشی ،اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھنی چاہیے ،اجلاس میں مزید کہا کہ خارجہ پالیسی داخلہ پالیسی کا چہرہ ہوتی ہے لہذا ہمیں سیاسی اور معاشی استحکام پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں