عام آدمی کیلئے صحت کی سہولتوں کو خوب تربنا رہے ہیں: عثمان بزدار

لاہور(نیوزرپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ ڈائلسیز یونٹ کا افتتاح کیا۔ یونٹ 2 میں 36 جدید ڈائلسیز مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں کی عیادت کی اوران سے علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا۔ مریضوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں گردے اور جگر کے مریضوں کیلئے معیاری طبی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ہسپتال کی عمارت کے دیگر فلورز کو رواں سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ مزید 6 آپریشن تھیٹرز وسط اکتوبر تک فنکشنل ہو جائیں گے۔ انسٹی ٹیوٹ میں رواں برس 3 لیور ٹرانسپلانٹ اور 31 کڈنی ٹرانسپلانٹ کئے گئے ہیں جبکہ دیگر 3 فلور مکمل ہونے سے 475 بستروں کا اضافہ ہوگا۔ شعبہ صحت کو بہتر بنانے کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے۔ صحت کی سہولتوں کو عام آدمی کیلئے خوب سے خوب تر بنا رہے ہیں اور ہر وہ اقدام اٹھائیں گے جس سے عام آدمی کو معیاری اور بروقت علاج معالجہ میسر آ سکے۔ اساتذہ کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ استاد ایک ایسی شخصیت ہے جو علم کے چراغ جلاتی ہے۔نئے پاکستان میں اساتذہ کو ان کا اصل مقام دیا ہے۔اساتذہ کی عزت و تکریم سب کا فرض ہے۔ اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں۔ عثمان بزدار نے طاہر محمود اشرفی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...