وزیراعظم کے دورہ چین سے دونوں ممالک میں تعلقات کو مزید فروغ ملے گا: سی پیک اتھارٹی

Oct 05, 2019

اسلام آباد (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ہفتہ میںدورہ چین سے دونوں ہمسایہ دوست ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق سی پیک منصوبے سے غربت میں کمی لانے میں نمایاں مدد ملے گی، سی پیک سے قومی معیشت کے فروغ اور غربت میں کمی لانے میں نمایاں مدد ملے گی۔ موجودہ حکومت کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ چین سے دونوں ہمسایہ دوست ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے موجودہ مرحلے سے پاکستانی عوام کی فلاح وبہبود پر سماجی واقتصادی فوائد مرتب ہوں گے۔ وزیراعظم کے دورہ چین سے دونوں تزویراتی شراکت داروں کے مابین دوستی مزید مستحکم ہوگی۔ دریں اثناء حکام کا کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت خصوصی اقتصادی زونز، زراعت، ماہی پروری، انفراسٹرکچر اور ڈویلپمنٹ سمیت 6 شعبوں میں 27 پراجیکٹس کے آغاز کے لئے ایک ارب ڈالر کا خصوصی گرانٹ خرچ کی جائے گی۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق حکومتِ پاکستان اس منصوبہ کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔ حکومت کو تین شعبوں پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ جن میں خصوصی اقتصادی زونزکے علاوہ زراعت کے شعبے میں باہمی تعاون جس کے لئے پاکستان اور چین اکتوبر کے آخر میں مشترکہ نمائش کے انعقاد کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس میں سینکڑوں چینی زرعی کمپنیاں شریک ہوںگی۔ چین پاکستان کی زرعی مصنوعات کے فروغ کے ذریعے سے پاکستان کے ساتھ زرعی تجارت کو بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ چین پاکستان کی ماہی پاوری کے شعبے میں بھی مدد دینا کا اظہار کر چکا ہے۔

مزیدخبریں