امارات پاکستان کے آئل سیکٹر میں سال کے آخر تک 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

دبئی (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) متحدہ عرب امارات پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ سرمایہ کاری اسی سال کے آخر میں کی جائے گی۔ یو اے ای کے سفیر نے عرب نیوز کو انٹرویو میں بتایا کہ سرمایہ کاری ریفائنری سیکٹر میں کی جائے گی۔ ریفائنری منصوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں شروع کیا جائے گا۔ ریفائنری کی صلاحیت ڈھائی سے 3 لاکھ بیرل یومیہ ہو گی۔ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے بتایا کہ ابوظہبی کی مبادلہ پیٹرولیم کمپنی پاک عرب ریفائنزی لمیٹڈ (پارکو) اور او ایم وی (او ایم وی پاکستان ایکسپلوریشن جیسلشافٹ) کے درمیان 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے کہا کہ یہ منصوبہ مبادلہ پیٹرولیم، پاکستان کی وزارت پیٹرولیم اس کے ساتھ ساتھ پارکو اور او ایم وی کے درمیان بات چیت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نئے منصوبوں اور سرمایہ کاری کے معاملے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ اماراتی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں ریفائنری کے منصوبے سے متعلق تفصیلات کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...