خیبر پی کے اسمبلی: وزیراعلیٰ کے بیان کیخلاف اپوزیشن کا ہنگامہ، سپیکر ڈائس کا گھیرائو، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

پشاور(نوائے وقت رپورٹ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر احتجاج کیا، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، سپیکر ڈائس کا گھراؤ کریں اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پی کے اسمبلی اجلاس ہنگامہ آر آئی کی نظر ہوگیا۔ اپوزیشن اراکین نے اسلام آباد مارچ پر وزیراعلیٰ کے بیان اور بات کا موقع نہ دینے پر سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کا کہنا تھا احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، محمود خان مجھے دھمکی نہ دیں، چیلنج کرتا ہوں کہ وزیراعلیٰ کو گھر میں بند کردوں گا۔ وزیراعلیٰ کو گھر سے نکلنے نہیں دونگا۔اپوزیشن لیڈر کو جواب میں سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا وزیراعلیٰ کو بند کرنے کی بات ہے تو ہمارے ورکرز بھی فارغ ہیں ان کو کام پر لگا دیں گے ورکرز کو نکال دیا تو کوئی بھی گھر سے نہیں نکل سکے گا۔اپوزیشن اراکین کے احتجاج کے دوران ایوان میں کریمینل پروسیجر ترمیمی بل اور خیبرپی کے کوڈ آف سول پروسیجر ترمیمی بل منظور کرلیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...