افغان طالبان کی زلمے خلیل زار سے ملاقات: مذاکرات شروع ہونیکا اشارہ نہ سمجھا جائے: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) افغان طالبان وفد نے جمعرات کے روز امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی۔ سینئر پاکستانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبررساں ایجنسی کو بتایا طالبان اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات کا مقصد اعتماد سازی تھا۔ ملاقات میں پاکستان نے بڑا کردار ادا کیا۔ امریکی سفارتخانے نے طالبان زلمے خلیل زاد ملاقات پر ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد کچھ دن اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے مشاورت کریں گے۔ زلمے خلیل زاد کی اسلام آباد میں ملاقاتیں افغان امن عمل دوبارہ شروع ہونے کو ظاہر نہیں کرتیں۔ افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ طالبان وفد آج بھی ملاقاتوں کیلئے اسلام آباد میں موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...