2 پولیس افسر تبدیل‘ ایس پی انویسٹی گیشن بلال قیوم کو سی پی او لاہور رپورٹ کرنیکا حکم

لاہور (نمائندہ خصوصی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 2 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تقرری کے منتظر حبیب اللہ خان کو ایس پی سپیشل برانچ، ملتان ریجن کی خالی اسامی پراور ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ محمد بلال قیوم کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب، لاہورمیں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن