27 فروری کو ہیلی کاپٹر ہمارے اپنے میزائل سے گرا، بھارتی ایئرچیف نے نااہلی تسلیم کرلی

نئی دہلی (این این آئی، نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فضائیہ کے سربراہ راکیش کمار نے اعتراف کیا ہے کہ 27 فروری کو ان کی بڑی غلطی کے باعث ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں چھ اہلکار ہلاک ہوئے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے تحقیقات کو مکمل کرلیا گیا ہے جس میں پایا گیا کہ ہمارے اپنے میزائل نے غلطی سے ہیلی کاپٹر کو ہدف بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اعتراف کررہے ہیں کہ یہ ہماری غلطی تھی اور ہم دو افسران کے خلاف کارروائی بھی کریں گے اور یقینی بنائیں گے کہ ایسا حادثہ مستقبل میں نہ ہو۔ 27 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارت کے دو طیارے تباہ ہوگئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق ائر بیس کے چیف آپریشن افسر نے پرواز کرتے ہیلی کاپٹر کو دیکھنے کے بعد ہو سکتا ہے کہ فائر کا حکم دیا ہو اور وہ شناخت کرنے والے نظام سے شناخت نہ کر سکا ہو۔ آئی ایف ایف سسٹم کے ذریعے زمین سے ملنے والے سگنلز کو سنا جاتا ہے اور پھر ایک منفرد سگنل کے ذریعے جواب دیا جاتا ہے جسے دوستانہ سگنلز قرار دیتے ہیں۔ اس سسٹم کو خاص طور پر جنگی کشیدگی کے دوران فرینڈلی فائر سے بچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہاں یہ واضح نہیں کہ جب ہیلی کاپٹر پر فائر کیا گیا تو اس کا آئی ایف ایف کا سوئچ آف تھا یا پھر وہ کام نہیں کر رہا تھا۔ قبل ازیں بھارتی میڈیا نے اپنے 5 افسروں کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو میزائل سے نشانہ بنانے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی فضائیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئے ائیرچیف راکیش کمار نے 27 فروری کو پیش آنے والے واقعہ سے متعلق اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو اپنے ہی میزائل سے نشانہ بنانا ایک بڑی غلطی تھی۔ بھارتی ائیر چیف نے کہا کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی کورٹ آف انکوائری مکمل ہوچکی ہے، یہ ہماری ایک بڑی غلطی تھی کہ ہمارے ہی میزائل نے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے اپنے دو افسران کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی اس غلطی کا اعتراف کرتے ہیں اور مستقبل میں اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس طرح کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے اس سے پہلے رپورٹ کیا گیا تھا کہ ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے کی تحقیقات میں پانچ افسران کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ جب پاک فضائیہ نے ہدف لے لیے تو اس کے بعد بھارتی فضائیہ کے 2 جہاز ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کی طرف آئے لیکن اس بار پاک فضائیہ تیار تھی جس نے دونوں بھارتی طیاروں کو مار گرایا، ایک جہاز آزاد کشمیر جبکہ دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔ پاکستان کی حدود میں مار گرائے جانے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پاکستان نے حراست میں لیا لیکن بعد ازاں یکم مارچ 2019 کو اسے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔ 27 فروری کو ہی بھارت نے سری نگر میں اپنے ہیلی کاپٹر کے گرنے کو حادثہ قرار دیا تھا جب کہ ہیلی کاپٹر گرنے سے اس میں سوار ائیرفورس کے 6 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...