پاکستان آئندہ 30 برس میں بڑی معیشتوں میں شامل ہو گا: کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بنک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اگلے 30 سال میں پاکستان کا شمار بڑی معیشتوں میں ہو گا۔ پاکستان میں آبادی کا تناسب گروتھ ریٹ سے دوگنا ہے۔ پاکستان کی معیشت کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ حکومت کی ترجیحات درست سمت میں ہیں۔ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں ٹیکس ریونیو میں 15 فیصد بہتری آئی۔ پاکستان کو صحت اور تعلیم کیلئے زیادہ فنڈز مختص کرنے کی ضرورت ہے جبکہ زرعی شعبے میں جدت لانے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ الانگا پاچا نے ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں پاکستان کی برآمدات کم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...