اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ملک کے اندر کپاس کی پیدوار میں5ملین بیلز کے شارٹ فال کا خدشہ ہے ،کپاس کی پیدا وار کو تخمینہ15ملین بیلز لگایا گیا تھا کاٹن کراپ تخمینہ کمیٹی نے کہا ہے کہ10ملین گانٹھیں پیدا ہوں گی ،اس کمی کو جی ڈی پی کے 2فیصد کے مساوی سمجھا جا رہا ہے ،اس وقت کپاس کی جو کوالٹی کی جو اندازہ قایم کیا گیا ہے وہ بہت خراب ہے ،آپٹما کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ بہت ہی مخدوش صورتحال ہے ۔اس بات کی ضرورت ہے کہ حکومت فوری ایکشن کرے ،پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی فوری تشکیل نو کی جائے ،طویل المعیاد کاٹن پالیسی بنائی جائے ۔
پا کستان میں کپاس کی پیدوار میں5ملین بیلز کے شارٹ فال کا خدشہ
Oct 05, 2019