اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقاربخاری سے مصر اور لبنان کے ٹاپ بزنس مین کنسورشیم کے اعلیٰ سطحی وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی۔ جمعہ کو ہونے والی اس ملاقات میں زلفی بخاری نے کنسورشیم کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کے حوالے سے بتایا۔ مصر اور لبنان کا بزنس کنسورشیم اگلے 12 ماہ کے دوران پاکستان میں صحت، نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی، فارمنگ، فرٹیلائزر اور زراعت کے شعبہ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس گروپ نے انرجی سیکٹر میں بھی 5 سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ ملاقات کرنے والے وفد میں ڈاکٹر شرین ہیلمے، چارلس ایل کھوری، اسد صداقہ، انجینئر احمد السویدی، ڈاکٹر شریف الگبالے، میجد المنشاوی، موناوہبہ اور احمد الدب شامل تھے۔
زلفی بخاری سے مصر،لبنان کے کاروباری وفد کی ملاقات،سرمایہ کاری پرمشاورت
Oct 05, 2019