لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) لاہور کی شاہراہوں پر پاکستان اورسری لنکا کے کپتانوں کی تصویریں آویزاں کی گئی ہیں۔قذافی سٹیڈیم کے مین گیٹ پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور سری لنکن ٹیم کے کپتان ڈاسن شناکا کی تصویریں لگائی گئی ہیں۔سٹیڈیم کے گیٹ پر پاکستان اور سری لنکا کے پرچم بھی لہرائے گئے ہیں۔