لاہور( خصوصی نامہ نگار)شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری علامہ جعفر عباس نقوی نے شیعہ علما کونسل کی طرف سے ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے،مذہبی طبقات میں پائی جانے والی بے چینی اور خلفشار کے خاتمے کیلئے 16 نکاتی مطالبات پیش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ان مطالبات پر عملی اقدامات اور مثبت پیش رفت نہ ہوئی تو 18اکتوبر کے بعد احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔یہ باتیں انہوںنے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر سید محمد ہادی ایڈووکیٹ ، سید اظہار بخاری، قاسم علی قاسمی، جعفر علی شاہ، بابر عباس نقوی، طفیل وٹو اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تقریباً دو ماہ سے ملک کے مذہبی طبقات میں پائی جانے والی بے چینی اور خلفشار نے ملکی فضا کو مکدر کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔
فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے 16نکات کلیدی کردار اداکرینگے:جعفر عباس نقوی
Oct 05, 2020