لاہور(نیوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور نے کل کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 518 مقامات کی چیکنگ کی گئی اور 61 خلاف ورزیاں پائی گئیں ہیں جبکہ 83 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 03 مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور 03 افراد کو گرفتار کروایا گیا اور 03 کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں پرائس کنٹرول پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کریں۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہے. ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ شہر کے تمام شادی ہالز میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور شادی ہالز میں جاری شادی کے فنکشن میں شرکت کرنے والے افراد کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ شادی ہالز میں موجود ویٹرز کے بھی ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں مختلف شادی ہالز میں جا کر بذریعہ ٹیسٹ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروا رہی ہے اور شادی ہالز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔