نیب سیاستدانوں کو حکومتی ایماء پر ہراساں کر رہا ہے: الطاف صالح

نارنگ منڈی (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما  اور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری الطاف صالح بٹر اور حاجی مقصود احمد گورائیہ نے کہا ہے کہ ہم ملک میں حقیقی جمہوریت اور آئین کی بالا دستی قائم کرنے کے خواہاں ہیں گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں نیب سیاستدانوں کو حکومتی ایماء پر ہراساں کر رہا ہے ہم میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں   انہوں نے میڈیا  سے  باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ایک نالائق اور کرپٹ ٹولاپاکستان پر مسلط ہے جس نے سوا دو سالوں میں ملک کو تباہی کے دھانے تک پہنچا دیا ہے حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے انہوں نے مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے کہا کہ تباہی سرکار آئے دن قیمتوں میں ہولناک اضافہ کر رہی ہے بجلی ادویات اوریوٹیلٹی سٹورز اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا حکومت ہر روز منی بجٹ پیش کر رہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...