ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے بچائو کے لیے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں،فصلوں کی باقیات،ہسپتالوں کے فضلہ جات، کوڑا کرکٹ وغیرہ کو آگ لگانے سے دھواں اور سموگ میں یقینی اضافہ ہو سکتا ہے، ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے بچاؤ کے لئے عوام الناس اور بھٹہ مالکان کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر کے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کااظہاراسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالقیوم نے اینٹی سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت ننکانہ کے نواحی قصبہ موڑکھنڈا کی بھٹہ ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور بھٹہ مالکان سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔
ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے بچائو کیلئے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں:عبدالقیوم
Oct 05, 2020