جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)کے رہنما وسابق اوائس چیئرمین ضلع کونسل سیٹھ محمد حنیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سلیکٹیڈ حکومت کو کبھی بھی تسلیم نہیںکرے گی جس کا واضح طور پر اظہار نواز شریف نے اپنے خطاب میں بھی کیا اس کے باوجود ان کے بیانئے کو توڑ موڑ کر غلط رنگ دیا جارہا ہے، نواز شریف کا الطاف حسین سے موازنہ کرنا درست نہیں الطاف حسین ایک شہر کا لیڈر اور نواز شریف محب وطن لیڈر اور تین مرتبہ ملک ک وزیر اعظم رہے ہیں 11اکتوبر کو پی ڈی ایم اے حکومت کے خلاف بھرپورپاور شو کرے گی جس میں پاکستان کے غیو ر عوام شرکت کریں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیٹھ جاوید حنیف ودیگربھی موجودتھے۔
مسلم لیگ (ن) سلیکٹیڈ حکومت کو کبھی تسلیم نہیںکرے گی:سیٹھ حنیف
Oct 05, 2020