شرقپور شریف:تیز رفتار منی مزدا کے  نیچے آ کر خاتون جاں بحق

Oct 05, 2020

شرقپور شریف (نامہ نگار) شرقپور لاہور جڑانوالہ روڈ پر تیز رفتار منی مزدا نے ایک خاتون کوکچل ڈالا جبکہ دیوراور ایک چھوٹی سی بچی زخمی دیور طفیل احمد اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر بھابی کے ہمراہ شرقپور سے لاہور جارہے تھے جب وہ کوٹ نور شاہ کے قریب پہنچے تو تیز رفتار لوڈ منی مزدا نے موٹر سائیکل سوار وں کو کچل ڈالا جس سے رخسانہ بی بی موقع پر جابحق ہوگئی۔

مزیدخبریں