انتقامی سیاست کا بویا بیج تحریک انصاف کو کاٹنا پڑیگا:اعظم ریاض

Oct 05, 2020

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق یوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجر نے کہاہے کہ شریف خاندان کو ملکی خودمختاری ،عوامی ترقی اور خوشحالی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کی سزا دی جارہی ہے تحریک انصاف کے دورحکومت کو قوم کو تو ریلیف نہیںملا سکا البتہ انتقامی سیاست کا جو بیج بویا جارہا ہے کل کو تحریک انصاف کو یہی کاٹنا پڑیگا عمران خان جب اپوزیشن میںتھے تو اپنے جلسے ،جلوسوں اور ریلیوںمیں گھیرا ئو،جلائو اور گالم گلوچ کا درس دیتے رہے ہیں مگر آج کی اپوزیشن اپنی ذات کیلئے نہیںبلکہ پاکستان کی خودمختاری ، عوامی ترقی او رخوشحالی کی بات کررہی ہے اور یہ باتیں بھی حکومت کو ناگوار گزار رہی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گائوں لامبڑے میںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں