اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے،ٹیکس محاصل اہداف کو عبور کرگئے ۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ آٹو موبائل، سیمنٹ سمیت صنعتی شعبہ ترقی کر رہا ہے ، برآمدات میں اضافہ اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام معاشی بحالی کو مستحکم کرنے کی علامات ہیں، یہ معاشی موڑ خسارے میں ڈرامائی کمی کے ساتھ آیا ہے، غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کے باعث ایسا ممکن ہو ، اس دوران قرضوں کی بھی ریکارڈ واپسی ہوئی ہے۔
ٹیکس محاصل اہداف حاصل کرلئے، معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے: حماد اظہر
Oct 05, 2020