لاہور( این این آئی )ملک بھرمیںدینی مدارس کی رجسٹریشن کاآغازآج سے ہوگا،اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں مدارس رجسٹریشن دفاتر قائم کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور اتحاد تنظیمات مدارس کے مابین طے پانے والے معاہدہے کی رو سے مدارس رجسٹرڈ کئے جائیں گے اور یہ وفاقی وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک ہوں گے ۔ 133 اضلاع میں رجسٹریشن مراکز قائم کئے گئے ہیں، اسلام آباد، لاہور،کراچی، پشاور، کوئٹہ، مظفرآباد اور گلگت میں صوبائی رابطہ آفیسرز اور ضلعی سطح پر بھی افسران کی تعیناتی کی گئی ہے ۔ پنجاب میں 35، سندھ میں 24 ،خیبر پختونخوا ہ کے 31 اضلاع میں دفاتر اور رابطہ آفیسرز متعین کئے گئے ہیں جبکہ بلو چستان میں 25، آزاد کشمیر میں 9 اور گلگت بلتستان میں 8 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ دینی مدارس کے مہتمم و ناظمین صوبائی یا ضلعی دفاتر سے رجسٹریشن فارم وصول کریں گے۔
ملک بھرمیںدینی مدارس کی رجسٹریشن کاآغازآج سے ہوگا
Oct 05, 2020