اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس میں آج فرد جرم عائد ہو نے کا امکان ہے،عدالت نے آصف علی زرداری سمیت ریفرنس میں نامزد تمام ملزمان کو آج طلب کر رکھا ہے۔گزشتہ سماعت پر عدالت میں ملزم شیرعلی کی عدم موجودگی کی وجہ سے فرد جرم عائد نہ ہوسکی تھی،عدالت نے کہا کہ جب تک سارے ملزمان حاضر نہ ہوں فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔۔وکیل نے بتایاتھا کہ ملزم شیر علی کی حاضری سے استثنی کی درخواست آئی ہے ، انکے وکیل بھی ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے،ایک ملزم نہیں آیا تو دیگر پر بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی، جس پر سردارمظفرعباسی نے کہا تھاجو ملزم پیش نہیں ہوا،ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جائیں،عدالت نے کہا کہ جب تک سارے ملزمان حاضر نہ ہوں فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔ساتھ ہی مذکورہ ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی 5اکتوبر تک ملتوی کردی،واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورسمیت تمام ملزمان پر جعلی اکائونٹس سے متعلق میگا منی لانڈرنگ ضمنی ریفرنس میں فرد جرم عائد کی جا چکی ہے اور عدالت نے 13اکتوبر کو جرح کے لیے ملزمان کو طلب کر رکھاہے۔
زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس میں آج فرد جرم عائد ہو نے کا امکان
Oct 05, 2020