گلگت بلتستان: انتخابی مہم  میں  اداروں کے سربراہان کی تصاویر کے استعمال  پر پابندی

گلگت ( نوائے وقت رپورٹ) گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی مہم کے دوران سرکاری اداروں کے سربراہان کی تصاویر استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے ایک بیان میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار بینرز، پوسٹرز اور پینا فلیکس سمیت تشہیری مواد میں ان تصاویر اور ناموں کے استعمال سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔گلگت بلتستان میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے جو بروز بدھ مکمل ہو جائے گا۔گلگت بلتستان اسمبلی کی چوبیس نشستوں پر ووٹنگ کا عمل 15 نومبر کو ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...