گوجرخان (نامہ نگار)پی ٹی آئی گوجرخان کے سینئر رہنما و ممبر پارلیمنٹ اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام کے مسترد شدہ عناصر حکو مت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں مگر عوام ان کے کردار سے بخوبی آگاہ ہیں ایک دوسرے پر کر پشن اور ملکی خزانہ لوٹنے کے الزامات لگانے والے اپنے مفادات کی خاطر اگٹھے ہوگئے ہیں مگر پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن کیخلاف کوئی سمجھوتہ نہیں کر ے گی اوروزیراعظم عمران خان کا ملک کو کرپشن سے پاک فلاحی ریاست بنانے کا خواب ضرور شر مند ہ تعبیر ہوگاان خیالات کااظہار انہوں نے گز شتہ روز چیئر مین مارکیٹ کمیٹی راجہ آصف رضا، وائس چیئرمین عظمت مغل، ملک نوشی، راجہ عدنان چوہان ود یگر سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا چو ہدری جاویدکوثر ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے حلف تو پاکستان سے وفاداری اور عوامی مفادات کے تحفظ کا اٹھایا ہو اہے۔