قائد اعظم یونیورسٹی کے آج  ہونیوالے امتحانات ملتوی 

Oct 05, 2020

اسلام آباد(نا مہ نگار)قائد اعظم یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کالجز کے بی اے، بی ایس سی کے آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے گئے،5اکتوبر سے 9اکتوبر تک ہونے والے امتحانات موخر کیے گئے ہیں،کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موخرامتحانات کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا،وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شاہ نے بتایا کہ کوروناکیسز نکلنے پر چار کالجز سیل ہونے پر امتحانات ملتوی کیے ہیں تاکہ امتحانات ایک ساتھ منعقد ہو سکیں۔

مزیدخبریں