اسلام آباد(نا مہ نگار)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج پانچ اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی منایا جا رہا ہے، کورونا وبا کے دوران عالمی یوم اساتذہ کو روایتی اندازمیں منانے کی بجائے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے اس دن کا عنوان ’’استاد-مشکلات میں رہنمائی اور مستقبل کا پھر سے تصور کرنے والا‘‘رکھا ہے۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں کے اسا تذہ اس دن کو کورونا وبا سے لڑنے کیساتھ ساتھ عرصہ دراز سے مستقل نہ کئے جانے، تنخواہوں میں کمی، ایچ ای سی کی جانب سے فنڈنگ کے معاملات، خاتون اساتذہ کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت کا فقدان، میرٹ پرترقیاں، تا حال دوہرے معیار تعلیم، ٹی ٹی ایس اساتذہ کے ریگو لرائزیشن اور تنخواہوں میں کمی و ڈیلی ویجرز کو مستقل نہ کرنے کے خلاف جدو جہد کے اعادہ کرتے ہوئے منائیں گے۔
وفاقی اداروں کے ڈیلی ویجرزچار ماہ کی تنخواہ سے محروم
Oct 05, 2020