لاہور (نیٹ نیوز) قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) نے 32 کلو میٹر پشاور ناردرن بائی پاس کی منظوری دے دی۔ پشاور ناردرن بائی پاس کی تعمیر سے پشاور شہر پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا، یہ بائی پاس گزشتہ کئی ادوار سے التوا کا شکار تھا، ایکنک نے 157 ایم وی مدین بجلی گھر اور 88 ایم وی گبرال بجلی گھر کالام کی بھی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے ایکنک کی جانب سے منصوبوں کی منظوری پر کہا ہے اہم منصوبوں سے پشاور جدید شہر بن جائے گا جب کہ بجلی منصوبوں کی تکمیل سے صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی۔ صنعتوں کو سستی بجلی کی فراہمی سے خیبر پی کے میں معاشی انقلاب آئے گا۔