حیدرآباد(این این آئی)صدر قومی عوامی تحریک ایاز لطیف پلیجو نے حکومت کی طرف سے سمندری جزائر پر اتھارٹی بنانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا ہے۔ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ ہم غیر آئینی آئی لینڈ اتھارٹی کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے تحت سمندری جزائر کی زمین پر صوبائی حکومت کا حق ہے، ایسی زمین پر وفاقی اتھارٹی بنانا غیر آئینی اقدام ہے۔