امریکی‘ ایرانی وزراء کی نئے کویتی امیر سے ملاقاتیں: بھائی کے انتقال پر تعزیت

Oct 05, 2020

کویت  سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح سے سینئر امریکی اور ایرانی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے خلیجی ریاست کے  سابق حکمران کے انتقال پر علیحدہ علیحدہ تعزیت کی۔ امریکی سیکریٹری دفاع مارک ایسپر نے دورے کے دوران ان کے حوالے سے امریکی سفارتخانے نے ٹوئٹ میں کہا کہ 'شیخ صباح الاحمد کو ایک عظیم انسان اور امریکا کے خصوصی دوست کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔'کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا کہ شیخ نواف سے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی ملاقات کی جنہوں نے مرحوم شیخ صباح الاحمد کے 'اعتدال اور توازن' کو فروغ دینے کے لیے کردار کو سراہا۔ 83 سالہ شیخ نواف ممکنہ طور پر اوپیک رکن ممالک کی تیل اور خارجہ پالیسی کو برقرار رکھیں گے جس نے علاقائی تنازعات میں کمی کو فروغ دیا ہے۔

مزیدخبریں