رینکنگ سنوکر چیمپین شپ محمد آصف محمد سجاد حارث طاہر محمد بلال سیمی فائنل میں پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن محمد آصف شرجیل محمود کو شکست دیکر این بی پی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، مقابلے کے دوران انہوں نے 108 کا خوبصورت سنچری بریک بھی کھیلا۔ محمد سجاد نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آصف ٹوبہ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ انہوں نے بھی117 کا سنچری بریک کھیلا۔دوسری جانب حارث طاہر اور احسن رمضان کے درمیان کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جس میں حارث طاہر نے پونے چار گھنٹے کھیلے جانے والے مقابلے میں 5-4 سے فتح اپنے نام کی۔ٹورنامنٹ کے بیسٹ آف الیون سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ محمد سجاد سے جبکہ حارث طاہر کا مقابلہ محمد بلال سے ہوگا۔نیشنل بینک سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے ٹاپ ایٹ میں ٹاپ سیڈ محمد آصف نے شرجیل محمود کو 5-1 سے ہرایا، جس میں 108 کا سنچری بریک بھی تھا۔ محمد سجاد نے آصف ٹوبہ کو 5-3 سے اور محمد بلال نے محمد سلیم کو 5-2 سے زیر کیا۔ کوارٹر فائنل میں سب سے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے حارث طاہر اور احسن رمضان کے درمیان رہا۔دونوں کے درمیان مقابلہ آٹھویں فریم تک برابر رہا۔ نویں فریم میں حارث نے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ اپنے نام کیا۔ سیمی فائنلز کا آغازآج پیر کو صبح 10 بجے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...