لاہور(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشفیق الرحیم اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کے خیر سگالی سفیر مقرر۔ مشفیق الرحیم نے کہا کہ لوگ چند دنوں میں مجھے نئے کردار میں بھی دیکھیں گے ۔ قومی ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے ٹیم کو کامیابی دلائی اور بلندیوں پر پہنچایا ۔ نیا کردار بھی اچھے طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔ شکیب الحسن اور مہدی حسن میراز کے ساتھ بنگلہ دیش میں بچوں کے حقوق کی بہتری کی خواہش ہے ۔