کشمیری صحافیوں کیخلاف توہین آمیز مہم بند کی جائے،مشترکہ بیان

Oct 05, 2020

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارت کے زیرقبضہ کشمیر کی صحافتی تنطیموں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کشمیری صحافیوں کیخلاف توہین آمیز مہم بند کی جائے۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں صحافتی تنطیموں جن میں کشمیر ایڈیٹرز گلڈ ، کشمیر ایڈیٹرز فورم، کشمیر پریس کلب، جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف جموں و کشمیر اور دوسری تنظیمیں شامل ہیں، نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کشمیری صحافی اپنی ذمہ داریاں انتہائی ذمہ دارانہ انداز میں پوری کر رہے ہیں۔ سری نگر سے جاری ہونیوالے اپنے بیان میں صحافتی تنطیموں نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ صحافیوں پر دبائو ڈالنے اور انھیں بدنام کرنے کی مہم فوری طور پر بند کی جائے۔ 

مزیدخبریں