شرقپور شریف (نامہ نگار ) سب ڈویژن کینال آفیسر کا مختلف علاقوں میں پانی چوروں کے خلاف کریک ڈائون تفصیلات کے مطابق ایس ڈی اواورنگ زیب اقبال سب انجینئر ،چوہدری ظہیر احمد گجر نے اپنے عملے کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کسانوں کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا تو متعدد زمینداراشرف ،اعظم ،ممتاز علی ،شاہد ،مقبول ، شاہد علی ،نعیم ،سرور ،ضیاء اللہ وغیرہ جوکہ پانی چوری کرکے اپنے رقبہ کو ناجائز طور پر آبپاش کیا جارہا تھا جس پر عملے نے موقع پر جاکر پانی چوری کرنے والوں کو پکڑ کر تھانہ میں مقدمات درج کروادیئے۔