شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران ہوٹلزایسوسی ایشن کے صدر میاں خالد عباس اور جنرل سیکرٹری رانا کامران حامد نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے تاجر طبقہ شدید پریشان حال ہے جس نے حکومت کو بار بار کوآرڈینیشن کی دعوت دی جسے خاطر میں لایا نہیں گیا حکمرانوں پر واضح کرتے ہیں کہ تجارتی امور بدستور متاثر رہے اور تاجر برادری کے مطالبات کو فوری تسلیم کرتے ہوئے درپیش مسائل کے حل کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ اٹھائے گئے تو تاجر طبقہ احتجاج کا راستہ اختیارکرے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔