گیس سیلنڈر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون

سکھر(بیورو رپورٹ)کراچی کے قریب مسافر وین آتشزدگی کا معاملہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایات پر محکمہ آر ٹی اے اور موٹر وے پولیس کی کارروائی ، 15سے زائد گیس سیلنڈر اتار دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے قریب مسافر وین آتشزدگی واقعہ کے بعد صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ کی خصوصی ہدایات پر محکمہ آر ٹی اے کے عملہ کا سیکریٹری آر ٹی سکھر فیاض منگی کی سربراہی میں سکھر ، خیرپور ،گھوٹکی و دیگر شہروں میں گیس سیلنڈ ر گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 15سے زائد گاڑیوں سے گیس سیلنڈر اتا ر کے تحویل میں لے لئے، کاروائی کے حوالے سے سیکریٹری آر ٹی اے فیاض منگی نے بتایا کہ مسافر گاڑیوں میں لگے گیس سلینڈر اتارنے کے لئے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ، پچاس گاڑیاں چیک کی گئیں ہیں جن میں سے پندرہ گاڑیوں سے گیس سلینڈر اتار دیے گئے ،مسافر گاڑیوں میں گیس سلینڈر لگانے کی اجازت نہیں دیں گے :کارروائی میں موٹروے پولیس نے بھی حصہ لیا ۔

ای پیپر دی نیشن