نظامِ شمسی سے باہر کسی سیارے کا پہلا براہِ راست مشاہدہ کرلیا :ماہرین

 لندن(این این آئی) فلکیاتی کی دنیا میں ہر ماہ نظام شمسی سے باہر کسی نہ کسی سیارے (ایگزوپلانیٹ) کی خبریں آتی رہتی ہیں جن کا براہِ راست مشاہدہ نہیں کیا جاتا بلکہ ثقلی امواج یا اس کے اثر سے سیارے کا پتا لگایا جاتا ہے۔ تاہم اب بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم نے پہلی مرتبہ کسی سیارے کو براہِ راست دیکھا ہے۔یہ سیارہ زمین سے 63 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے جو گیسی ستارے، بی ٹا پکٹورِس سی کیگرد گھوم رہا ہے۔ یہ ستارہ بہت جوان اور سرگرم ہے جس کی عمر صرف 23 ملین سال ہے۔ اس کے گرد گیس اور گردوغبار اب بھی موجود ہے جس کے ساتھ ساتھ کئی سیارے بھی موجود ہیں۔ اب تک ایسے دوسیارے دریافت ہوچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن