کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی کراچی یکجہتی ریلی کے دوران جیب کتروں نے کئی جیالوں کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیا۔ پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن نے یکجہتی ریلی منعقد کی تھی، ریلی میں پارٹی کے مرکزی و مقامی رہنماؤں اور بڑی تعداد میں جیالے شریک تھے لیکن ریلی میں جیب کتروں کی بھی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ پیپلزپارٹی کے کئی جیالوں کی جیبیں کٹ گئیں اور وہ نقدی و موبائل فون سے محروم ہوگئے، صورتحال یہاں تک جا پہنچی کہ منتظمین کو مرکزی استقبالیہ کیمپ سے اعلان کرانے پڑگئے کہ شرکا اپنی جیبوں کا خیال رکھیں۔
کراچی پیپلزپارٹی کی یکجہتی ریلی میں جیب کتروں کی موجیں کئی کارکن نقدی، موبائل سے محروم
Oct 05, 2020